واشنگٹن/ماسکو (این این آئی+ آئی این پی+ اے پی پی) امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری میں داعش کے 48جنگجو ہلاک ہو گئے۔ ہرجالہ، برگیتاہ، ہوار، کررکپورو کے علاقوں میں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ روس کی وزارت دفاع نے شام کے جنگ زدہ شمالی شہر حلب میں جمعرات کو طے پائی عارضی جنگ بندی میں مزید تین دن کی توسیع کا اعلان کردیا۔ امریکہ کی جانب سے اس اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ جیل میں ہنگامہ آرائی پر قابو نہ پایا جاسکا، 10 گارڈز یرغمال بنے ہیں، 800 قید ہیں۔ وائٹ ہاو¿س کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت، شام میں عام شہریوں کا قتل عام کرنے پر معافی نہیں مانگے گی۔روئٹرز کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق ترجمان جوش ارنسٹ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شمالی شام میں شامی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر ہوائی حملہ کرنے پر امریکی حکومت معذرت خواہی نہیں کرے گی۔ امریکی لڑاکا طیاروں کے اس حملے میں28 شامی پناہ گزین مارے گئے تھے جن میں بیشتر خواتیں اور بچّے شامل تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے معاون حسین امیر عبداللہیان نے شام میں موجود ایرانی مشیران اور پاسداران انقلاب کے 13 ارکان کی حالیہ چند روز میں ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
شام : فضائی حملے داعش کے 48 جنگجو ہلاک : حلب جنگ بندی میں مزید تین روز کی توسیع
May 08, 2016