کراچی (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ہفتہ کو گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی رینجرز نے گورنر سندھ کو امن و امان اور کراچی ٹارگٹڈآپریشن پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ٹارگٹڈ ایکشن سے امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔ میجر جنرل بلال اکبر نے بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاﺅس کے مطابق ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ کو ہائی پروفائل گرفتاریوں اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی۔ حالیہ گرفتاریوں میں ”را“اور القاعدہ کے اہم لوگ گرفتار ہوئے ہیں۔ قائم علی شاہ نے رینجرز کے جاری آپریشن کوسراہتے ہوئے کہا کہ رینجرز کا کردار قابل تعریف ہے۔ آپریشن بلا تفریق جاری رکھا جائے۔
ڈی جی رینجرز
ڈی جی رینجرز کی ملاقات‘ آپریشن بلاتفریق جاری رکھا جائے: قائم علی شاہ
May 08, 2016