رباط (اے ایف پی) مراکشی عدالت نے پیرس حملوں کے مرکزی ملزم کے چھوٹے بھائی یاسین کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت دو سال قید کی سزا سنادی۔ اے ایف پی کے مطابق ملزم کے وکیل نے کہا ہے کہ یاسین اپنے بھائی کی سرگرمیوں سے بے خبر تھا۔ یاد رہے پیرس حملوں کے کچھ دنوں بعد عبدالحمید فرانسیسی پولیس کے چھاپے کے دوران مارا گیا تھا ۔مراکشی نژاد بلجیئن شہری 28 سالہ عبدالحمید جنگجو گروپ داعش کی ویڈیوز میں سامنے آیا تھا،وہ یورپ حملوں کی منصوبہ سازی میں ملوث تھا۔ عدالت نے دہشت گردی کے الزامات کے تحت دوسری پانچ ملزموں کو بھی دو سے پانچ سال کے درمیان قےد کی سزا سنائی۔
مراکشی عدالت
برازیل: سینٹ کمیٹی نے بھی کرپشن الزامات
پر صدر ڈلما کے مواخذے کی منظوری دیدی
برازیلیا (آئی این پی) برازیل میں ایوان زیریں کے بعد سینٹ کی کمیٹی نے بھی کرپشن الزامات پر صدر دلما روسیف کے مواخذے کی منظوری دیدی، اب اگلے ہفتے اعتماد کا ووٹ صدر دلما کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں ایوان زیریں کے بعد سینٹ کی کمیٹی نے بھی کرپشن الزامات پر صدر دلما روسیف کے مواخذے کی منظوری دیدی ہے ۔برازیل کی سینیٹ کمیٹی میں 20میں سے 15 ووٹ صدر دلما روسیف کے مواخذے کے حق میں آئے جبکہ 5 ووٹ مخالفت میں دیئے گئے۔
برازیل