وزیراعظم سے شہباز شریف کی ملاقات، ٹی او آرز پر اپوزیشن سےبات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں: نواز شریف

 پانامہ لیکس کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی قیادت میں مشاورتی عمل جاری ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جاتی عمرہ میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں اپوزیشن لیڈر کے ٹی او آرز سے متعلق خط اور دیگر پہلوﺅں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ٹی او آرز پر اپوزیشن جماعتوں سے مل بیٹھ کر بات کرنے کیلئے تیار ہیں، ٹی او آرز پر کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماﺅں سے بات چیت کے متعلق شہباز شریف کو آگاہ کیا، شریف برادران نے پانامہ لیکس کے معاملے پر اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر دی نیشن