سرینگر (اے پی پی+ آن لائن) مقبوضہ کشمےرکے ضلع کولگام مےں پولےس اہلکاروںکی اندھا دھند فائرنگ سے تین شہری بھی شہےد متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی پولیس کے ہاتھوں شہید ہونے والے مجاہد فیاض احمد کی نماز جنازہ میںسینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ فیاض احمد ہفتہ کو بھارتی پولیس کے ساتھ ایک جھڑپ کے موقع پر شہید ہوگئے تھے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہید کو ضلع کولگام کے علاقے ریشی پورہ میں اپنے آبائی قبرستان میں آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں سپردخاک کیا گیا۔ بھارتی پولیس نے قاضی گنڈ کے علاقے چرٹ میں دماغی طور پر معذور ایک نوجوان کو پیلٹ مار کر شدید زخمی کردیا۔ واقعے کے خلاف علاقے کے لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے جبکہ دکانداروں نے بطور احتجاج دکانیں بند کر دیں۔ لبرےش فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اےک بےان مےں طلبہ پر پولیس کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے رےاستی دہشت گردی قراردےا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے 9 ماہ سے نظر بند تحریک حریت کارکن غلام محمد لون کو عدالتی احکامات کے باوجود رہا نہ کرنے اور پچھلے سال دو مہینے سے انہیں بغیر کسی کیس کے حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ مین مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا عالمی ادارے بچوں پر ریاستی تشدد کا نوٹس لیں۔ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ صرف وزیراعظم نریندر مودی حل کر سکتے ہیں۔ ایک فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ میں اتنی ہمت ہی نہیں تھی کہ پاکستان جا کر بات کرتے۔ نریندر مودی نے لاہور جا کر پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے بات کی، یہ کمزوری نہیں طاقت کی علامت ہے۔ نریندر مودی کے پاس بھرپور مینڈیٹ ہے، وہ کشمیر کے حوالے سے کوئی بھی پالیسی اپنا سکتے ہیں۔ کشمیر پر کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت انہیں پورے ملک کی حمایت حاصل ہو گی۔
کشمیر
مقبوضہ کشمےرکے ضلع کولگام مےں پولےس اہلکاروںکی اندھا دھند فائرنگ سے تین شہری بھی شہےد متعدد زخمی
May 08, 2017