;واجد ضیاءکی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی اپنا کام آج شروع کرےگی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاءکی سربراہی میں قائم جوائنٹ انوسٹی گےشن ٹیم (جے آئی ٹی) آج سے اپنا کام شروع کر دے گی سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار محمد علی پانامہ کیس کے عدالتی فیصلے اور عدالت میں پیش کردہ ریکارڈ جے آئی ٹی کے سپرد کریں گے 6رکنی جے آئی ٹی آج سیکٹر ایچ ایٹ واقع جوڈیشل کمپلیکس میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کرے گی ، اس تعارفی میٹنگ میں جے آئی ٹی کے کوآرڈینیٹر اور سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار محمد علی بھی شریک ہوں گے جو جے آئی ٹی کو کیس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...