شرمین عبید کی ڈاکومینٹری گرل ان دی ریور© 'روبرٹ ایف کینڈی ایوارڈ' کیلئے نامزد

May 08, 2017

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز ) شرمین عبید چنائے کو ان کی ڈاکومینٹری 'گرل ان دیریور© 'دی پرائس آف فورگیونیس' پر 49 ویں سالانہ روبرٹ ایف کینڈی جرنلزم ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا۔شرمین عبید کی جانب سے پروڈیوس اور ڈائریک کی جانے والی مذکورہ ڈاکومینٹری پہلے ہی آسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہے، اس ڈاکومینٹری کو ٹی وی کی بین الاقوامی قسم کے تحت روبرٹ ایف کینڈی ہومین رائٹس کیلئے چنا گیا۔شرمین عبید چنائے کی یہ ڈاکومینٹری 18 سالہ لڑکی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو غیرت کے نام پر قتل ہونے سے بچ جاتی ہے۔اس سے قبل یہ فلم اسلام آباد میں وزیراعظم ہاو¿س میں پیش کی گئی تھی، جس پروزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل ایک متنازع مسئلہ ہے اور حکومت کو اس بات پر مجبور کرتا ہے کہ وہ معاشرے میں اس کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔خیال رہے کہ 13 اقسام کی ڈاکومینٹری فلموں کو انعام کیلئے چنا گیا جن کے موضوع غربت، شام کی جنگ، پانی کا بحران، ہجرت، مجرمانہ انصاف اور مقامی آبادی شامل تھے۔واضح رہے کہ گرینڈ انعام کے حق دار اور رپورٹنگ میں ہمت دکھانے کیلئے جان سیگنتھالر انعام کیلئے مذکورہ 13 اقسام سے چنا جائے گا اور اس حوالے سے تقریب کا انعقاد 23 مئی کو ہوگا۔

مزیدخبریں