سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمیپیدا ہوگئی۔ شرکاءنے سٹیج تک جانے والے راستے سے خاردار تاریں ہٹا دیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر ڈنڈے برسائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواتین انکلوژر کے قریب بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ کارکنوں نے پارٹیشن کیلئے لگائی گئی لوہے کی چادریں بھی ہٹا دیں۔