ائرپورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی سیکٹر4 کے مکےنوں کا سہولیات کی عدم فراہمی پر مظاہرہ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ائرپورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگسوسائٹی سیکٹر4 کے رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف اور سیکرٹری ہاﺅسنگ پنجاب سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ رہائشیوں کو سہولیات کی عدم فراہمی پر فوری اےکشن لےں اگر شنوائی نہ ہوئی تو ہم وی آئی پی ائرپورٹ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیں گے ےہ اعلان رہائشیوں نے اتوار کو احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا،جس کی قےادت عبدالقادرمغل، خورشید احمد،محمود پرویز، مختاراحمد تارڑ،محمد آصف کر رہے تھے مظاہرے مےں اہلےان علاقہ نے بڑی تعداد مےں شرکت کی مظاہرین نے کہا کہ سیکرٹری کوآپریٹو اور رجسٹرارکوآپریٹوسے مبینہ ملی بھگت کے ذرےعے اس ہاﺅسنگ سوسائٹی مےں 37 سال گزرنے کے باوجودبھی اسے کسی ترقیاتی ادارے کے پاس رجسٹرڈنہےں کروایاجاسکا مقررےن نے کہا کہ2009 ءمیں سوسائٹی کی توسیع کیلئے 2 ہزارسے زائد گھروں پر مشتمل سیکٹر 4 قائم کیاگیا جہاں ابھی تک سوئی گیس ہے، نہ بجلی و پانی، ٹوٹی پھوٹی گلیاں اور قبرستان ،سکول وغیرہ کیلئے مختص اراضی پر بھی پلاٹ بناکر فروخت کردئیے گئے ، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب سمیت دیگر اعلی حکام کو درخواستیں بھجوائی گئےں لےکن کوئی اےکشن نہ ہوااور آج سیکٹر 4 میں 10 بلاکس کے رہائشی پانی،گیس ، بجلی وسیکیورٹی سے محروم ہیں گلیاں ا ور ناپختہ ہےںجس کی وجہ سے بارشوں میں آمد ورفت مشکل ہوجاتی ہے بچوں کےلئے تفرےحی پارک نہیں جبکہ مسجد کے پلاٹ پر کمرشل پلازے قائم ہوگئے ہیں قبرستان کی جگہ ہی غائب ہوگئی اور آرڈی اے سے منظور شدہ نہ ہونے کے باعث گھرتعمیر کرنے کی خواہش میں یہاں پلاٹ لینے والے نقشوں کی منظوری کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہےں ۔

ای پیپر دی نیشن