شدید گرمی، بازاروں، شاپنگ سنٹرز اور سڑکوں پر ویرانی

May 08, 2017

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) اتوار کے روز شدید گرمی اور حبس نے زندگی کو انتہائی تکلیف دہ بنا دیا کیونکہ گزشتہ دنوں تو بارشوں کی وجہ سے موسم بہت خوشگوار تھا اور عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا لیکن گزشتہ روز کی گرمی نے تو عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دیا۔ سارا دن بازار، شاپنگ پلازہ اور سڑکوں پر ویرانی کا عالم تھا۔ بہت کم تعداد میں لوگ گھروں سے باہر نکلے البتہ صاحب ثروت لوگ پارکوں یا دیگر تفریح گاہوں کی طرف نکل گئے اس موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اس کے نتیجے میں پانی کی قلت نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ راولپنڈی کے روائتی گنجان آباد بازاروں میں برف کے گولے، ٹھنڈی قلفی یا آئس کریم کا خوب کاروبار رہا راجہ بازار کی جانب قلفہ کی دکانوں پر بہت رش تھا۔ چونکہ اتوار کو چھٹی کا دن تھا اس لئے عوام کی اکثریت گھروں میں ہی رہی لیکن اگر سوموار کے روز بھی موسم کی یہی کیفیت رہی تو عوام کیلئے بہت پریشانی ہوگی۔

مزیدخبریں