تمام الاﺅنسز بنیاد تنخواہ میں ضم کرکے نظرثانی شدہ پے سکیل جاری کئے جائےں

May 08, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے زیراہتمام پنجاب کے تمام اضلاع میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز کےدفاتر کے سامنے مطالبات کے حق مےں 9 مئی بروز منگل مظاہرے کئے جائیں گے مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین اللہ بخش قیصر نے اس بات کا اعلان کےا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اقدامات سے آئے روز اساتذہ کوبے توقےر کرنے والی پالےسی لاگو ہوتی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہےں ہم اساتذہ کو سزائیں ہیڈٹیچرز کو ڈراپ آﺅٹ پر سزا ءنجکاری ، پیف، ڈسٹرکٹ اےجوکےشن اتھارٹی اور دانش اتھارٹی کومستردکرتے ہیں اوراب صوبائی حکومت کو من مانی کارروائیاں نہیں کرنے دیں گے ۔ علاوہ ازیں تمام الاﺅنسوں کو بنیاد تنخواہ میں ضم کرکے نئے نظرثانی شدہ پے سکیل جاری کئے جائےںاور تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ بھی کیا جائے۔

مزیدخبریں