آئےندہ انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہیں، جماعت اسلامی بھر پور تیاری کر رہی ہے، قاضی محمد جمیل

راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ ) قائم مقام امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی قاضی محمد جمیل نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہیں ۔ جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ذمہ داران عوامی رابطوں کو موثر اور مربوط بنائیں ۔10 مئی کو راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع کا تنظیمیجائزہ اجلاس ہوگا ۔ جس میںصوبائی عہدیداران شرکت کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی ؒ بلڈنگ میں زونل اُمراءکے ماہانہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں دعوتی ¾ تنظیمی اور تربیتی امور کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔زونل اُمراءنے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان ¾ نائب امیر شیخ مسعود احمد اور زونل اُمراءنے اظہار خیال کیا۔قاضی محمد جمیل نے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کی دعوت اور کام کے سلسلے میں چوبیس گھنٹے حاضر ہیں۔ساتھی جہاں بھی کہیں گے ¾ حاضر ہو جاﺅں گا۔ فجر کی نماز کے بعد ذمہ داران سے ملاقاتوں کا شیڈول بنا یاجا رہا ہے ۔آپ تمام ساتھیوں سے مل کر اور آپ کے تعاون سے آگے چلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے حلقوں میںعوامی رابطوں کومزید مربوط اور فعال بنا یاجا رہا ہے ۔الحمد للہ !ہمارے امیدوار میدان میں ہیں اوراپنے اپنے حلقوں میں عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ جماعت اسلامی 2018 کے انتخابات کے لئے بھر پور تیاری کر رہی ہے ۔ اجلاس میں قاضی محمد جمیل کی قریبی عزیزہ اور دیگر مرحومین کی مغفرت کے لئے خصوصی دُعا بھی کی گئی ۔ 

ای پیپر دی نیشن