ممتاز کیانی آبائی گا¶ں میں سپرد خاک سیاسی‘ سماجی رہنما¶ں کا اظہار تعزیت

راولپنڈی (پ ر) تحصیل گوجر خان یونین کونسل جھنگی جلال ضلع راولپنڈی کے ممتاز مسلم لیگی رہنما مختار احمد کیانی کے چھوٹی بھائی اور اعجاز کیانی‘ اسد کیانی‘ نثار کیانی کے بڑے بھائی اور محمد دا¶د کیانی‘ سلیم کیانی‘ عارف کیانی‘ شہزاد کیانی سابق کونسلر جہانگیر کیانی عوامی مینڈیٹ کے چیف ایڈیٹر معروف صحافی قمر الزماں فاروق کیانی مرحوم کے خالہ زاد بھائی‘ ممتاز کیانی معروف سماجی شخصیت جن کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا کو ان کے آبائی گا¶ں موضع دروال نزد سکھو کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ پیر سید منصور حسین شاہ آف ملہال نے پڑھائی مرحوم معروف سماجی رہنما دی ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی کے سیکرٹری اطلاعات محمد آصف کیانی کے ماموں تھے۔نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے فاروق کیانی مسلم لیگ ن جھنگی جلال کے چیئرمین ذوالقرنین بھٹی‘ وائس چیئرمین غضنفر کیانی چیئرمین یونین کونسل سکھو حاجی یاسین‘ پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ سلیم اور کرنل محمود آف کرور‘ ڈاکٹر آفتاب‘ ڈاکٹر خرم‘ ڈاکٹر ندیم سابق پرنسپل ماسٹر محمد اکرم آف چورہ‘ تیمور فاضل‘ سرفراز‘ ملک نیاز‘ خواجہ افتخار یوسف مسلم لیگ گوجر خان کے سجاد سرور سابق ناظم صبور کیانی‘ وائس چیئرمین حاجی یاسین‘ انسپکٹر افضل پنڈ بالا سابق ڈپٹی ڈائریکٹر نادرہ خالد مسعود طاہر‘ صاحبزادہ ڈاکٹر پیر محمد شیراز القادری‘ خلیفہ مجاز درگاہ عالیہ گنگو الہ شریف‘ پروفیسر شعیب شفیع‘ ڈاکٹر نادر‘ ڈاکٹر جہانگیر سرور‘ قاری نور زمان‘ علامہ محمد ایوب رضوی‘ تحریک اہلسنت پاکستان کے علامہ ڈاکٹر قاری طیب رضا جماعت اہلسنت کے صوفی عبدالحمیدوارثی نے مرحوم کے انتقال پر ان کے بھائی مختار احمد کیانی اور آصف کیانی سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بیٹے خرم پرویز اشرف‘ بیرسٹر دانیال چودھری کے میڈیا منیجر ظہیر چودھری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...