بازاروں میں بکنے والے مضر صحت مشروبات کئی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں،طبی ماہرین

اسلام آباد (اے پی پی) بازاروں میں بکنے والے مضر صحت مشروبات کا استعمال کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں گرمی سے بچاﺅ اور پیاس کی شدت کو کم کرنے کے لئے اکثر افراد بازاروں میں دستیابمشروبات استعمال کرتے ہیں جو آلودہ پانی اور آلودہ پانی سے تیار برف اور مضر صحت کیمیکلرز کے استعمال سے بنائے جاتے ہیں جن کے استعمال سے گیسٹرو ‘ ہیپا ٹائٹس اے اور سی سمیت معدے کی دیگر مختلف امراض کا سبب بنتے ہیں ۔انہوں نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ بازاروں میں بکنے والے مشروبات کے استعمال سے گریز کریں تاکہ مختلف امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن