آئی پی اےل،نارائن کی ریکارڈ ساز ففٹی، بنگلور کو 10ویں شکست

May 08, 2017

بنگلورو(سپورٹس ڈےسک )سنیل نارائن کی ریکارڈ ساز نصف سنچری کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چینلجرز بنگلور کو انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں دسویں شکست سے دوچار کردیا۔ کولکتہ نے ٹاس جیت کر پہلے باو¿لنگ کا فیصلہ کیا اور امیش یادو نے پہلی ہی گیند پر کرس گیل کو آو¿ٹ کر کے اس فیصلے کو درست ثابت کر دکھایا۔اگلے ہی اوور میں یادو نے ویرات کوہلی کو بھی واپسی کا پروانہ تھما دیا جبکہ اے بی ڈی ویلیئرز بھی جب صرف دس رنز بنا کر پویلین لوٹے تو میزبان ٹیم 34 رنز پر تین اہم وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔اس موقع پر مندیپ سنگھ اور ٹریوس ہیڈ نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 71 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔اس دوران بارش کے سبب می کو روکنا پڑ گیا اور بارش کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز چھ وکٹ کے نقصان پر 158 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔کولکتہ کی اننگز کا آغاز بنگلور کیلئے کسی ڈراو¿نے خواب سے کم نہ تھا اور سنیل نارائن اور کرس لن پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے صرف چھ اوورز میں اپنی ٹیم 105 رنز کا ریکارڈ آغاز فراہم کیا۔یہ آئی پی ایل کا پاور پلے میں اب تک اسکور کیا گیا سب سے زیادہ اسکور تھا اور اس کا مکمل سہرا سنیل نارائن کے سر رہا جنہوں نے 15 گیندوں پر آئی پی ایل کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔17 گیندوں پر 54 رنز بنانے والے نارائن نے اپنی اننگز کے دوران چھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔
انجری سے واپس آنے والے کرس لن نے بھی اپنی واپسی کو یادگار بناتے ہوئے صرف 22 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔دونوں کھلاڑیوں کے آو¿ٹ ہونے کے بعد کولکتہ کو رنز بنانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا لیکن اوپنرز کی تباہ کن بیٹنگ کی بدولت ٹیم نے 29 گیندوں قبل ہی چار وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔نارائن کو شاندار آل راو¿نڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں