چوتھی اسلامک سالیڈیرٹی گیمز، حکومت نے 90 لاکھ رورپے جاری کر دیئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) حکومت پاکستان کی جانب سے چوتھی اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں قومی دستے کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے 90 لاکھ رورپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کی باکو میں رہائش کے لیے درکار فنڈز جاری کر دیئے ہیں لہذا پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو عارضی معطل کیے جانے کے بعد پاکستانی دستے کی باکو گیمز میں شرکت پر جو سوالیہ نشان لگ گئے تھے وہ دور ہو گئے ہیں۔ گیمز میں شرکت کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں مختلف فلائیٹس کے ذریعے آزربائیجان کے شہر باکو کے لیے روانہ ہونا شروع گئے ہیں۔ پاکستان ہینڈ بال ٹیم آج بروز پیر کو روانہ ہوگی کیونکہ پاکستان ہینڈ بال ٹیم کا پہلا میچ کل 9 مئی کو میزبان آزربائیجان کے خلاف ہے۔

ای پیپر دی نیشن