عراق: داعش کا بموں سے مسلح4 گاڑیوں کے ساتھ حملہ، 9 پولیس اہلکار ہلاک،3زخمی

بغداد(آئی این پی)عراق میں داعش کے حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شہر موصل کے مغربی حصے میں دہشت گرد تنظیم داعش نے بم سے مسلح 4 گاڑیوں کے ساتھ حملہ کیا جس میں 9 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔وادی عقبی کے صنعتی علاقے میں پولیس کی موجودگی کے مقامات پر بم سے مسلح 4 گاڑیوں کے ساتھ حملہ کیا گیا، حملے میں ہیوی مشین گنوں والی 2 گاڑیاں بھی ناکارہ ہو گئی ہیں۔اس دوران عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے مطابق موصل کے شمال مغربی محلے مشریفات العلی کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔دوسری طرف عراقی فورسز نے ملک کے مشرق میں واقع دیالہ کے بعض علاقوں میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...