افغانستان کو بھارت نے اکسایا پاکستانیوں کو قتل کرو: پرویز مشرف

اسلام آباد (آن لائن) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مواصلاتی نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے، سڑکیں بنانے اور انفراسٹریکچر بہتر بنانے سے ملک میں خوشحالی لائی جا سکتی ہے، بہتر سڑکیں بہتر تجارت کی ضامن ہیں، گوادر بندرگاہ سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی، بھارت نہیں چاہتا کہ گوادر بندرگاہ بنے، گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ہر آنے والی حکومت عوام کو دھوکے میں رکھتی ہے، ہر حکومت عوام کو بتا رہی ہوتی ہے کہ ملک میں ترقی ہورہی ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں ریلوے کو بہتر کیا، اب ریلوے نظام درہم برہم ہو گیا ہے، معیاری مواصلاتی نظام بنانے کی ضرورت ہے، بھارت گوادر بندرگاہ کے خلاف سازش میں مصروف ہے اور سی پیک کو ناکام بنانے میں ہر حربہ استعمال کرنے کی کوشش کرے گا، چین کی مفادات بھی گوادر سے بنے ہوئے ہیں، پرویز مشرف نے کہا کہ گوادر بندرگاہ بننے سے کراچی بندرگاہ پر اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی پاکستانی علاقوں پر فائرنگ قابل مذمت ہے، پاک فوج نے بھرپور جواب دیا جائے، افغانستان کو بھارت نے اکسایا ہے کہ پاکستانیوں کو قتل کرو، افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، افغانستان اور پاکستان کجھ تصادم کی روہ پر نہیں چلنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن