اسلام آبا (سٹاف رپورٹر)سلطنت اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ قیام اسلام آباد کے دوران وہ وزیر اعظم نواز شریف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور جہاز رانی کے وزیر حاصل بزنجو کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق سرتاج عزیز کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے دوران باہمی تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے سرتاج عزیز‘حاصل بزنجو سے ملاقات کرینگے
May 08, 2017