اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماوسابق وفاقی وزیر پیر سید حامد سعید کاظمی نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت 2ماہ کی مہمان رہ گئی ہے ،جس جھوٹ کوچھپانے کیلئے شریف فیملی نے قطری شہزادے کے خط کاسہارالیااس کوسپریم کورٹ نے مستردکردیاہے ،اب شریف خاندان جتنے مزیدجھوٹ بولے گادلدل میں پھنستاچلاجائے گا،آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزمیڈیاکودیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔