شیر گڑھ، کوٹ رادھا کشن: کرنٹ لگنے سے نوجوان، 2سالہ بچہ جاں بحق

May 08, 2017

شیر گڑھ+ کوٹ رادھا کشن (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) کرنٹ لگنے سے نوجوان اور 2سالہ بچہ جاں بحق ہو گئے ۔ نواحی گائوں24/1AL میں امتیاز خان کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی، مین ٹرانسفارمر میں نقص کی بناء پر سرکٹ شارٹ ہونے سے تمام ٹی وی کیبل میں وولٹیج ڈبل آجانے کے سبب سے24/1ALو گردو نواح کے ٹی وی LEDجل گئیں، 24/1AL کے امتیاز خان بلوچ کی بیوی نے ٹی وی آن کیا تو اسے بجلی کا کرنٹ لگا جس کی چیخ و پکار سن کر اسکا خاوند امتیاز خان بچانے کیلئے آگے بڑھا اہلیہ تو بچ گئی مگر 20سالہ نوجوان امتیاز خان کرنٹ کا شدید جھٹکا لگنے سے اللہ کو پیارا ہو گیا۔ بعد از نماز جنازہ کے اسے اسکے آبائی قبرستان 24/1AL میں سپردخاک کردیا گیا۔ بیرسٹر رانا خضر حیات خان امیدوار برائے ایم این اے ڈاکٹر محمد عبداللہ بھٹی صدر شیر گڑھ پریس کلب رجسٹرڈ، عمر دراز خان و دیگر نے اظہار تعزیت کیا۔علاوہ ازیں نواحی گائوں متا کے اللہ وسایا کی بیوی الیکٹرک مدھانی سے دودھ بلو رہی تھی کہ کسی کام کے سلسلہ میں اٹھ کر باہر گئی تو قریبی جگہ پر کھیلتا ہوا اسکا دو سالہ بیٹا عدنان علی نے برقی مدھانی کو چھو لیا جس میں کرنٹ تھا بچہ تڑپنے لگا جسے نجی ہسپتال کوٹ رادھا کشن لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

مزیدخبریں