اترپردیش میں 8افراد نے شوہر کے سامنے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لکھنئو(آئی این پی) بھارت میں جنسی زیادتی کا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آگیا، ریاست اتر پردیش میں 8افراد نے مبینہ طور پر شادی شدہ خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع جالون میں 8ملزمان نے شوہر کو باندھ کر مبینہ طور پر گاڑی کے اندر خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میاں بیوی اپنے گھر سے دستکاری کا کام کرنے کیلئے جے پور جا رہے تھے کہ راستے میں لوڈر کے ڈرائیور نے انہیں لفٹ کی پیشکش کی اور پھر کچھ فاصلے پر ایک شراب خانے پر جا کر کھڑی کر دی جہاں سے مزید افراد گاڑی میں سوار ہوئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ڈرائیور نے اس کے بعد گاڑی کو ایک ویران مقام پر کھڑا کر دیا جہاں 8ملزمان نے شوہر کو رسیوں کی مدد سے باندھ کر خاتون کے ساتھ باری باری جنسی بدفعلی کی اور موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...