وہاڑی: رینجرز اہلکار کے ہاتھوں بھائی قتل، پوسٹمارٹم میں تاخیر پر لواحقین کا احتجاج

وہاڑی (نامہ نگار) نواحی علاقہ 159ڈبلیو بی میں معمولی تنازعہ پر رینجر اہلکار کے ہاتھوں بھائی قتل ایمرجنسی میں تین ڈاکٹرز میں سے دو ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غائب پوسٹ مارٹم کا عملہ بھی گھر چلا گیا لواحقین پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال میں ذلیل و خوارہوتے رہے لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج پولیس ذرائع کے مطابق لین دین کے تنازعہ پر رینجر سے گھرچھٹی پر آئے ہوئے دو بھائیوںکے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم اقبال نے کلہاڑی سے بھائی پر حملہ کردیا کلھاڑی کے وار سے لال خان کے سر پر شدید زخم آگیا زخمی لال خان کو انتہائی نازک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکا پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا اور ملزم اقبال کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا لواحقین نعش کو لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چار گھنٹے تک ذلیل و خوار ہوتے رہے ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر صرف ایک ڈاکٹر موجود تھا جبکہ دو ڈ اکٹر ڈیوٹی سے غائب تھے اکلوتے ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم کرنے سے معذرت کرلی جس پر ورثاء نے نعش سڑک پر رکھ کر ایم ایس اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا احتجاج کرنے پر ایکٹنگ ایم ایس ڈاکٹر عابد موقع پر پہنچ گئے اور پوسٹمارٹم کیلئے ڈاکٹر اور عملہ کو فون کرکے گھر سے بلایا اور چار گھنٹے بعد پوسٹمارٹم کرکے ورثاء کے حوالے کردی ورثاء کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی ،سیکرٹری ہیلتھ اور وزیر اعلی پنجاب سے انتظامیہ اور عملہ کی غفلت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن