اسلام آباد (این این آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے بیشتر حصوں پر کام ستمبر2018تک مکمل ہوگا، مغربی روٹ کے ان حصوں پر 13 ارب روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی، ہکلہ تا یارک سڑک کا منصوبہ اگلے سال اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا جس پر129 ارب روپے خرچ ہونگے۔ وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ285 کلومیٹر طویل سیکشن 5مختلف حصوں میں زیرتعمیر ہے اور پیکج ون یارک تا رحمانی خیل اگلے سال ستمبر میں مکمل ہو گا۔ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے بیشتر حصے2018تک مکمل کر لئے جائینگے۔ انہوںنے بتایا کہ پیکج تھری کے تحت میانوالی تاتراپ 52 کلومیٹر طویل سیکشن کا ابتدائی کام مکمل کرلیاگیا۔ لاہور ، سیالکوٹ موٹر وے لنک کا منصوبہ جو 15.98ارب روپے میں تعمیر ہو گا جوچار لین 73.3کلومیٹر کی یہ موٹر وے نارنگ منڈی کے ذریعے نارووال کو لنک کریگی، 1.7ارب لاگت کا کڑاڑو۔ودھ سیکشن نیشنل ہائی وے این 25 کی توسیع و بحالی کا منصوبہ منظور کیا۔ مہمند ایجنسی میں4.39بلین کی لاگت سے غلنئی محمد گٹ روڈ کا منصوبہ منظور کیا،سی ڈی ڈبلیو پی نے تجرباتی بنیادوں پر 381ملین کی لاگت سے تجرباتی بنیادوں راولپنڈی و کوہاٹ کے درمیان ریل کار چلانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔