جھنگ، چنیوٹ (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ جھنگ کے موضع دولو آنہ کی مسماۃنور مائی کی بیٹی (ث۔ ب ) کو ملزم صفدر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ چنیوٹ کے علاقہ لالیاں میں ملزم عمر حیات نے زینت بی بی سے زیادتی کی جبکہ ملزم کے خاتون سمیت دو ساتھیوں واقعہ کی ویڈیو بھی بنالی اور (ز) کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے کا مطالبہ کردیا اور پیسے نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔