آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر کراچی پہنچ گئے‘ ایئر پورٹ پر کارکنوں کا استقبال، 2روز قیام کرینگے

کراچی (صباح نیوز) سپیکرآزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر دو روزہ دورہ پر کراچی پہنچ گئے ائر پورٹ پر مسلم لیگ (ن) ،یوتھ ونگ ،ایم ایس، ایف اور وادی نیلم کے کارکنان نے استقبال کیا اس موقع پر عوامی ا حتماح سے خطاب کر تے ہو ئے کہا شاہ غلام قادر نے کہا کہ ،تحریک آزاد ی کشمیر اس وقت نازک مراحلہ میں داخل ہو چکی ہے بھارتی درندہ صفت فوج مقبوضہ کشمیر کے اندر قتل و غارت گری اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے گذشتہ چار عشروں سے مقبوضہ کشمیر کے اندر نافذ کرفیو سے بے بس مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے مسلم لیگ ن کی نو منتخب حکومت آزاد کشمیر میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ۔انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں کرپشن فری سوسائٹی کا قیام چاہتی ہے تا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی تعمیر و ترقیق کی بالا دستی کے قیام ممکن ہو سکے اور بیس کیمپ کو مضبوط کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں بھر پور کردار ادا کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...