کپتان کی موجودگی میں ’’رو عمران رو‘‘کے نعرے پی ٹی آئی کا سیاسی زوال ہے: صابر شاہ

پشاور (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ(ن)کے مرکز ی سینئر نائب صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ پشاور میں طلبائ، نوجوانوں اور کھلاڑیوں کی طرف سے کپتان کی موجودگی میں ’’رو عمران رو‘‘ کے زور دار نعروں اور ہزارہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پر ان کے اپنے ہی حلقے کے لوگوں کی طرف سے ڈنڈوں سے حملے اور پتھرائوسے یہ واضح ہو گیا ہے کہ خیبرپی کے میں پی ٹی آئی کا سیاسی زوال شروع ہو گیا ہے اور کپتان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔ صوبے کے عوام نے عمرا ن خان کو تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا لیکن عمران خان صوبے کے حکومتی وسائل کو دھرنوں اور سیاسی جلسوں پر خرچ کر رہے ہیں جس سے صوبہ مالی بحران کا شکار ہو گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن)کے عہدیداروں حاجی احمد زادہ خان، خانزادہ نعیم بہادر خان اور نظر علی خان ارمڑ کی قیادت میں ان سے ملاقات کرنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان اور سراج الحق اگر کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز خیبرپی کے سے کرنا چاہئے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...