بھارت اور روس نے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری کے معاہدے کو حتمی شکل دیدی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) کئی سال کے تعطل کے بعد بھارت اور روس نے ’’ففتھ جنریشن فائٹر طیارے‘‘ ملکر تیار کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دیدی۔ اربوں ڈالر مالیت کے اس منصوبے پر توقع ہے کہ دونوں ممالک کے حکام اس برس کے آخر میں دستخط کرینگے۔ روسی حکام کے ساتھ مذاکرات میں شریک ایک بھارتی دفاعی افسر نے بتایا کہ روس اور بھارت ملکر ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے تیار کرینگے اور اسکی ٹیکنالوجی دونوں کی ملکیت ہو گی۔ واضح رہے کہ بھارت ففتھ جنریشن طیاروں کی ٹیکنالوجی اور کوڈر منتقل کرنے کا روس سے مطالبہ کر رہا تھا روس نے عرصہ تک ٹال مٹول کرنے کے بعد ہاں کر دی۔ واضح رہے کہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری کیلئے دونوں ممالک میں 10 سال قبل اتفاق ہوا۔ بھارت نے ابتدائی ڈیزائن کے لئے 295 ملین ڈالر ادا کرنے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...