دربارحضرت سخی سرورکی آمدن میں 60 لاکھ روپے سالانہ کا خسارہ، کمی کی وجہ مزار کا نگران ہے: ذرائع

May 08, 2017

xلاہور(خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ڈیرہ غازی خان میں مزار سخی سروررحمة اللہ علیہ زائرین کی جانب سے مزار پر نذانہ میں مد میں ہونے والی آمدن میں حیرت انگیز کمی ہوگئی۔ گزشتہ برس آمدن اضافہ کی بجائے 60لاکھ کا خسارہ ہوگیا، اس حوالے سے محکمہ کے ملازم کی جانب سے صوبائی وزیر اوقاف کو تصویری ثبوتوں کے ساتھ درخواست دی گئی ہے جس میں مزار کا نگران حاجی وزیر حسین مزار کے تربت میں پڑے کیش بکس پر اطمینا ن سے بیٹھا ہے اور جس کے باعث زائرین نذرانہ کیش بکس میں ڈالنے کی بجائے باہر رکھ رہے ہیں ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی خان میں موجود مزار سخی سرور گزشتہ برسوں میں کیش آمدن میں ریکارڈ اضافہ ہو ا، ناقابل حد تک آمدن میں کمی واقع ہو گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ زونل افسر ڈی جی خان، سمیت نئے افسروں کے تبادلوں کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہوئی ایسے ملازمین کو وہاں تعینات کیا گیا ہے جن کا مطمع نظر اوقات کی آمدن بڑھانا نہیں، کئی ہفتے تک جاری رہنے والے عرس کے تقریبات کے دوران وہاں تعینات اہلکاروں نے ضلع کے اعلی افسران کی ملی بھگت سے زائرین کی جانب سے ملنے والے نذرانہ کو کیش بکسوں میں ڈالنے کی حوصلہ شکنی کی اور ایسے حالات پیدا کئے کہ زائرین بکسوں میں کیش نہ ڈال سکیں ۔

مزیدخبریں