فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ راوی پل کے قریب نادرا آفس میں گرمی کی شدت کے باعث شہریوں کو مشکلات سے نجات دلانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری واحد احمد نے آفس کے باہر سایہ دار شیڈ لگوادیا جس کا گزشتہ روز افتتاح کیا گیا ، اس موقع پر شاہدرہ نادار آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلیمان احمد، سپروائز ایاز احمد دیگر اہلکاروں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شہریوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری واحد کے اس اقدام کو سراہا
مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری واحد احمد نے نادرا آفس راوی پل کے باہر شیڈ لگوادیا، عوام کا اظہار تشکر
May 08, 2017