کراچی (کرائم رپورٹر) علامہ اقبال کالونی میںموٹر گیراج میں کھڑی کار سے ملنے والی خاتون اور مرد کی نعشوں کی شناخت ہوگئی۔ اتفاقی حادثہ یا قتل پولیس کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ۔ کار سے ملنے والے مرد کے لاش راشد نامی شخص کی تھی جو پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 کا رہنے والا تھا اور اس نے موٹر گیراج چندماہ قبل امجد علی نامی شخص سے کرائے پر لیا تھا ۔