حکمران” وقار جائے اقتدار نہ جائے“ پر یقین رکھتے ہیں: حامد رضا

May 08, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران ” وقار جائے پر اقتدار نہ جائے“ پر یقین رکھتے ہیں، حکومت کے درباری اور حواری بدزبانی کے ذریعے سیاست کو آلودہ کررہے ہیں۔

، حکومت افغان فورسز کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے، حکمران خاندان بند گلی میں پہنچ چکا ہے۔ قوم کو جے آئی ٹی سے انصاف کی توقع ہے، حکومتی کھیل دو ماہ میں ختم ہونیوالا ہے۔ نواز شریف کا طرز حکمرانی جمہوریت کیلئے خطرہ ہے۔ موروثی سیاست نے جمہوریت کا چہرہ داغدار کیا ہے۔ ڈیل اور ڈھیل کا فارمولہ ختم کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ حکومت کے نمائشی منصوبوں سے عوام کو کو ئی فائدہ نہیں پہنچا۔ نااہل حکمرانوں سے ملک سنبھالا نہیں جارہا ۔ عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں تیز ہو چکی ہیں

مزیدخبریں