لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ نے بلدیاتی نمائندگان کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ حکومت نے بلدیاتی نظام رائج کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اس نظام سے کر پشن مافیا کا خاتمہ ، سرکاری زمینوں و خزانہ کو اپنی ذاتی ملکیت بنانے والوں کے گرد آ ہنی ہاتھوں سے گھیر ا تنگ کر دیا گیا ۔ تعلیم کے حصول کے بغیرمعاشرے کو شعور یافتہ بنانا ممکن نہیں ۔ کہ بلدیاتی اداروں میں ملازمین کی ترقی کے عمل کو ان کی کارکردگی سے مشروط کر دیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے تیز رفتار تعمیر و ترقی کے و یژن کو اپنا نصب العین بنا کر ہی ہر سطح پر ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔انار کی پھیلانے والوں نے ملک اور صوبہ کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے۔ مگر عوام جان چکے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کو اپنی اپنی یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور سڑکوں کے کناروں کو سر سبز و شاداب بنانے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مون سون شروع ہونے سے قبل تمام بلدیاتی ادارے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر گندے پانی کے نکاس کے نالوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیں تاکہ موسم برسات میں کسی قسم کی دشواری و پریشانی کا سا منا نہ ہونے پائے۔