مرسیڈیزکا این ایل سی اور ڈیملراے جی کے مابین معاہدہ

اسلام آباد( آن لائن )نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) اور ڈیملراے جی نے پاکستان میں مرسیڈیز ٹرکوں کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل مشتاق احمد فیصل اور پاک این ایل سی موٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیا احمد جبکہ مرسیڈیز بنز سپیشل ٹرک کی جانب سے ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ کلاوس فشینگر اور جرمنی میں سیلز کے سربراہ ڈاکٹر رالف فورچر نے دستخط کیے۔اس موقع پر شاہنواز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور جنرل مینجر نسیم شیخ اور پاکستان میں مرسیڈیز بنز گاڑیوں کے مجاز تقسیم کنندہ احمد نعیم بھی موجود تھے جنہوں نے قومی اہمیت کے اس منصوبے کے لیے دونوں پارٹنرز کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔این ایل سی کی جانب سے مرسیڈیز بنز ٹرکوں کی مقامی سطح پر پر تیاری پاکستان کی لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ کی صنعت میں بنیادی تبدیلی کا باعث ثابت ہوگی۔یورپین مصنوعات کو اپنی ایڈوانس ٹیکنالوجی،، عمدہ کارکردگی، ماحول دوستی، پائیداری اور روڈ سیفٹی کی بنا پر برتر ی حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن