رمضان سے قبل اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

مکرمی! رمضان کی آمد سے قبل اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اب معمول بنتا جا رہا ہے۔ عوام اس نہ رکنے والے اضافے کی وجہ سے ورطہ حیرت میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔ خاص طورپر وہ اشیاءجن کا استعمال رمضان کے پکوانوں میں خصوصی کیا جاتا ہے۔ مثلاً لہسن‘ پیاز‘ دھنیا اور لیموں وغیرہ کی قیمتیں آسمان سے باتیںکرنے لگتی ہیں۔ کچھ افراد تو اس کی ذخیرہ اندوزی تک کرتے ہیں تاکہ بعد میں زیادہ منافع کمایا جا سکے۔ یہ ایک منفی رجحان ہے جس کا تدراک کرنا وقت کی اولین ضرورت ہے۔ اگر حکومتی کارکردگی کی بات کی جائے تو حالیہ دنوں میں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے پکی ٹھٹھی سمن آباد میں 24 گرانفروشوں کو جرمانہ‘ ایف آئی آر اور وارننگ نوٹس جاری کئے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان ناجائز طورپر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں اضافے کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔ (ثنا ناز۔ گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہور)

ای پیپر دی نیشن