احسن اقبال پر حملہ : ہزار کے نوٹ بانٹو گے یہی ہو گا‘ ججز تعیناتی‘ جوڈیشل کونسل کا طریقہ کار بدلیں گے : نوازشریف

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ججز کی تعیناتی اور سپریم جوڈیشل کونسل کے طریقہ کار کو بدلنا ہو گا۔ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے م¶ثر کردار ادا کرنا چاہئے۔ احتساب کا عمل اب سب کے گرد چلے گا، نیب کو غیر موثر کرنے کیلئے وزیراعظم سے بات ہوئی تھی، میں تھوڑا تذبذب کا شکار تھا کہ کہیں ایسا نہ سمجھا جائے کہ میری ذات کے حوالے سے ہو رہا ہے تاہم میرے خلاف کیس کا فیصلہ ہونے دیں، پھر نیب قانون کو بھی دیکھیں گے،الیکشن کسی صورت ملتوی نہیں ہونے چاہئیں،اس ملک میں احتساب صرف سیاستدانوں اور سول سرونٹس کا ہی ہوتا ہے، لیکن اب احتساب کا عمل سب پر لاگو ہوگا اور سب کی باری آئے گی، احسن اقبال پرحملہ کو ئی معمولی واقعہ نہیں ، ےہ اسی کا نتےجہ ہے جو اےک ہزار روپے بانٹ گےا تھا ۔ دھرنے کے بعد اےک اےک ہزار روپے نہ بانٹا جاتا تو شاےد آج ےہ نوبت نہ آتی ۔ احتساب عدالت کے باہر مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

 سابق وزیراعظم نواز شریف نے جہلم میں جلسہ سے خطاب کرتے کہا کہ پورے پنجاب میں ترقی نظر آتی ہے یہ شہباز شریف کا کمال ہے، پنجاب کو دیکھو تمہاری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔ نیب عدالت میں پیشی کے بعد آیا ہوں، مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، 70 سال سے ووٹ کو عزت نہیں ملی جس پر افسوس ہے۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے اور اقامہ ویزا پر نااہل کردیا گیا اور اب سرتوڑ کوشش ہے کہ مجھے جیل میں ڈالا جائے۔ 70 سالہ تاریخ نہیں دہرائیں گے، ووٹ کی عزت کریں گے اور کروائیں گے۔ ووٹ کی پرچی کو پھاڑنے اور توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان کے اندھیروں کو دور کیا یا نہیں؟ پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا یا نہیں کیا؟ پاکستان میں دہشت گردی کو ختم کیا یا نہیں کیا؟ پاکستان سے دہشت گردی ختم کی اور کراچی کا امن بحال کیا، کہتے ہیں تمہارے پاس اقامہ ہے یہ کہہ کر مجھے فارغ کردیا گیا۔ مجھ پر کسی کرپشن اور لوٹ مار کا الزام نہیں، لوٹ مار کرنے والے آرام سے بیٹھے ہیں، میرا قصور یہ ہے کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ نواز شریف کا مقدمہ دن رات چل رہا ہے پاکستان میں خلوص نیت سے خدمت کرنے والا وزیراعظم کبھی ٹھہر نہیں سکا۔ آئندہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ووٹ کی بے حرمتی کرے۔ عمران خان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے مجھے پتہ لگ رہا ہے عمران خان صاحب ہمارا مقابلہ تمہارے ساتھ نہیں کبھی گیدڑ بھی شیر کا مقابلہ کرتے ہیں، یہ تو الزام لگا کر بھاگنے والے لوگ ہیں، عمران خان تم کیا نواز شریف کے شیروں کا مقابلہ کرو گے۔ عمران خان چور دروازے سے تمہاری انٹری قوم روکے گی، سراج الحق نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے سے پوچھا سنجرانی کو ووٹ کیوں دینا ہے، پرویزخٹک نے کہا ووٹ دینا ہے اوپر سے حکم آیا ہے، پاکستان کے عوام بڑے خوددار ہیں، بزدل لیڈروں کو پسند نہیں کرتے پاکستان کے عوام پتہ نہیں کرتے کہ بزدل لیڈر قیادت کریں تاریخ دہرانے نہیں دیں گے اب ووٹ کی عزت کرائیں گے۔
نواز شریف/ جلسہ

ای پیپر دی نیشن