پنجاب فلم سنسر بورڈ نے تقریباً سات کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرا دئیے

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم سنسر بورڈ نے سنسر شپ فیس کی مد میں 6کروڑ85 لاکھ13 ہزار اور ایک صد روپیہ کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔ یہ محکمہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبہ پنجاب میں منتقل ہوا تھا۔ پنجاب فلم سنسر بورڈ نے اب تک1129 فیچر فلمیں/ لوکل و امپورٹڈ ٹریلرز اور اشتہارات سنسر کیے ہیں۔ باقی صوبوں کی نسبت پنجاب فلم سنسر بورڈ کی کارکردگی نمایاں رہی۔ دریں اثناءسیکرٹری پنجاب فلم سنسر بورڈ، رانا اورنگزیب نے فلم مالکان و تقسیم کاروں اور سنیما مالکان کو انتباہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی فلموں کی نمائش سے اجتناب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...