4امریکی کھلاڑیوں نے تائیکوانڈو کوچ اور اولمپک کمیٹی پر زیادتی کا الزام عائد کردیا

May 08, 2018

لاس اینجلس (سپورٹس ڈیسک) چار امریکی اتھلیٹس نے تائیکوانڈو کوچ جین لوپیز اور اولمپک کمیٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زیادتی کرنے والوں کے ساتھ ٹریننگ اور سفر کرنے پر مجبور کیا گیا ۔ہیڈی گلبرٹ، مینڈی میلون، امبر مینس اور گیبی جوسلین نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی انکار کرے تو کوچ کے بھائی سٹیون اسے سکواڈ میں شامل نہیں ہونے دیتے یا باہر نکال دیا جاتا ۔ انہوں نے سینکڑوں مزید کھلاڑیوں کی نشاندہی کی جنہیں مختلف اوقات میں زیادتی کا نشانہ بنا یاگیا۔

مزیدخبریں