ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن نکانہ کے انتخابات مکمل

ننکانہ (نامہ نگار) گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے انتخابات مکمل ہو گئے جس میں حاجی عرفان الحسن بھٹی صدر، محمد احسان منہاس جنرل سیکرٹری، اکرام الحق گجر ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور دیگر محمد ابراہیم سینئر نائب صدر، محمد بشیر، مدثر احمد نائب صدور، شکیل ارشاد جوائنٹ سیکرٹری، زاہد سرفراز خزانچی، ایگزیکٹو ممبران میں حافظ انتصار احمد، محمد امجد، ذوالقرنین، علی رضا، خالد بشیر، غلام محی الدین شامل ہیں۔ جنرل سیکرٹری محمد احسان نے ہاکی منشور کا اعلان کیا کہ ڈسٹرکٹ کی سکول ہاکی ٹیم، انڈر 18 ہاکی ٹیم اور سینئر ہاکی ٹیم بنائی جائیں گی اور پی ایچ ایف کے ویژن کو آگے بڑھایا جائے گا اور ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...