سردار کامل عمر کی وزیراعلیٰ سے ملاقات بھائی سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل

لاہور (خصوصی رپورٹر) ضلع لاہور کے معروف سیاسی خاندان کے چشم و چراغ اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار کامل عمر پی ٹی آئی چھوڑ کر اپنے بھائیوں سردار عادل عمر اور سردار عاقل عمر کے ساتھ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شہباز شریف نے سردار کامل عمر اور ان کے بھائیوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔
کامل عمر

ای پیپر دی نیشن