پاکستان کیخلاف جعلی خبریں منظم انداز میں پھیلائی جارہی ہیں، ہمسایہ بدنام کرتا ہے: جنرل زبیر

اسلام آباد (ایجنسیاں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف جعلی خبریں منظم انداز میں پھیلائی جارہی ہیں تاہم مضبوط اور مستحکم مستقبل پاکستان کا منتظر ہے۔پاکستان سمٹ سے خطاب میں جنرل زبیر محمود حیات نے کہاکہ پاکستان سمٹ درست وقت میں درست اقدام ہے، آج کے دور میں اطلاعات، سفارتکاری، فوج اور معیشت 4 بنیادی ستون بن چکے ہیں، اطلاعات آج کی طاقت ضرور ہے مگر اس کا غلط استعمال بھی ہورہا ہے، پاکستان کے بارے میں جان بوجھ کا غلط تاثر قائم کیا گیا۔ دنیا کا کوئی مجرم کوئی جرم کرے عالمی ہیڈ لائنز نہیں بنتی لیکن پاکستانی مجرم کچھ کرے تو شہ سرخیاں کیوں بنتی ہے۔ مضبوط اور مستحکم مستقبل پاکستان کا منتظر ہے، سی پیک خطے میں گیم چینجر ثابت ہونے جارہا ہے۔ پاکستان 2020ءمیں دنیا کی 18 ویں معیشت بننے جارہا ہے، پاکستان کا چہرہ ڈاکٹرعبد الستارایدھی، ڈاکٹر رتھ فا، ملالہ یوسف زئی اور ارفع کریم جیسے لوگ ہیں۔ آگے آئیے اور دنیا کو بتائیے کہ پاکستان کی مثبت فہرست منفی فہرست سے کہیں زیادہ طویل ہے۔ پاکستان کچھ اعلیٰ طبقات کے لیے نہیں بنا تھا، پاکستان اپنے قیام سے ہی دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے اور پاکستان کا ہمسایہ ہر وقت پاکستان کو بدنام کرنے میں لگا رہتا ہے۔ سرد جنگ کے بعد پاکستان کو سیاسی و ثقافتی عالمگیریت کا سامنا ہے، پاکستان نے 83 ہزار شہدا اور ڈیڑھ سو ارب ڈالر کی قربانی دیکر القاعدہ کو خطے سے نکال باہر کیا، دنیا کا کوئی ملک ہماری کامیابیوں کے قریب سے چھو کر بھی نہیں گزرا۔ پاکستان کو انتہا پسندی، گورننس اور سیکیورٹی کے کچھ مسائل ہیں مگر کیا یہ بھارت کو نہیں، بھارت میں صرف گینگ ریپ کیسز کو ہی دیکھ لیں تو سمجھ آجائے گی۔
جنرل زبیر محمود

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...