کراچی : حکیم سعید گراﺅنڈ میں پی پی‘ پی ٹی آئی کا تصادم پتھراﺅ فائرنگ کئی زخمی

May 08, 2018

کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی حکیم سعید گرا¶نڈ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی اور پی پی کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھرا¶ کیا۔ اس دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس سے کشیدگی بڑھ گئی ایک دوسرے پر پتھرا¶ کے بعد کارکنوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ پی پی کے مشتعل کارکنوں نے حکیم سعید گرا¶نڈ میں پی ٹی آئی کا تین دن سے لگا کیمپ اکھاڑ دیا۔ مشتعل کارکنوں نے گرا¶نڈ کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں توڑ دیں پولیس اہلکار بھی پتھرا¶ کی زد میں آگئے۔ علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا کشیدگی کے باعث علاقے میں ٹریفک جام ہوگئی۔ دونوں طرف کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے بھی حملے کئے متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاع پر پولیس کی ایک وین حالات کنٹرول کرنے میں ناکام رہی پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔ پی پی رہنما سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے داداگیری کا انداز اپنایا ہے۔ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کی بی ٹیم ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے الزام لگایا کہ پی پی کے لوگوں نے ہم پر براہ راست فائرنگ کی ہم خاموشی سے کیمپ میں بیٹھے تھے پی پی کارکنوں نے پتھرا¶ کیا۔ مشتعل کارکنوں نے متعدد گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، دو ٹرکوں کو نذر آتش کر دیا۔ یونیورسٹی روڈ پر دکانیں اور پٹرول پمپ بند کر دیئے گئے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم کا نوٹس لے لیا۔ مراد علی شاہ نے کہا پی پی نے تمام طریقہ کار پر عمل کر کے اجازت حاصل کی ۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے پی پی اور پی ٹی آئی سے پر امن رہنے کی اپیل کر دی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے کراچی کو پر امن شہر بنا دیا تھا۔ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ دونوں جماعتوں کے کارکن کیسے لڑ رہے ہیں پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت نہیں لی ۔ جبکہ پی پی نے جلسے کیلئے پہلے اجازت لی ۔

پی پی/پی ٹی آئی

مزیدخبریں