اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) الیکشن کمشن نے الیکشن 2018کیلئے آر اوز ، ڈی آر او اور اے آر اوز کی تعیناتی کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمشن کے مطابق عام انتخابات میں ڈی آر اوز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ہوں گے، فاٹا سمیت کچھ اضلاع میں ڈی آر او انتظامیہ سے لئے گئے ہیں، فاٹا سمیت کچھ اضلاع میں جوڈیشل افسران دستیاب نہیں تھے۔ ریٹرننگ افسران کی اکثریت بھی ماتحت عدلیہ سے لی گئی ہے اے آر اوز کی تعیناتی انتظامیہ افسران سے کی گئی ہے ملک بھر میں ڈی آر اوز کی تعداد131ہے، ہر ضلع میں ایک ڈی آر او تعینات ہو گا شیرانی ، کوہلو اور سکندر آباد کے علاوہ تمام ڈی آر او سیشن جج ہوں گے۔ فاٹا کی سات ایجنسیوں میں ڈی آر او پولیٹیکل ایجنٹس ہوں گے چاروں صوبوں ، وفاق اور فاٹا کیلئے 849ریٹرننگ افسرز تعینات کئے گئے ہیں، بلوچستان میں34ڈی آر او کی تعیناتی ہو گئی۔ بلوچستان اسمبلی کی 51نشستوں پر 47آر اوز ماتحت عدلیہ سے لئے گئے ہیں، بلوچستان کے چار صوبائی حلقوں کیلئے آر اوز انتظامیہ سے لئے گئے اسلام آباد میں ایک ڈی آر او کی تعیناتی ہو گئی جو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی تین نشستوں کیلئے آر اوز تعینات کئے گئے پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں کمشنر بنوں ڈویژن آر او مقرر کئے گئے خیبر پی کے سے قومی اسمبلی کی 39نشستوں کیلئے 39آر اوز تعینات کئے گئے ہیں یہ تمام ریٹرننگ افسران ایڈیشنل سیشن جج اور سینئر سول ججز ہیں خیبر پی کے اسمبلی کی 99نشستوں کیلئے99سول ججز آر او تعینات کئے گئے پنجاب کے تمام 36اضلاع میں ڈی آر اوز تعینات ہوں گے یہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ہوں گے پنجاب میں قومی اسمبلی کی رہائشوں کیلئے آر اوز تعینات کئے گئے میر تمام آر اوز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ہوں گے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 297نشستوں کیلئے آر اوز تعینات کئے گئے یہ تمام آر اوز سینئر سول ججز اور سول ججز ہوں گے سندھ میں 27ڈی آر اوز کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیا تمام ڈی آر اوز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ہوں گے سندھ کی قومی اسمبلی کی 61نشستوں کیلئے آر اوز تعینات کئے گئے آر اوز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ، سینئر سول ہیں سندھ اسمبلی 130نشستوں کیلئے آر اوز سول ججز تعینات کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کےلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلئے آن لائن سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،آن لائن سسٹم نادرا تیار کرے گا جس کے ساتھ ایف بی آر ،واپڈا،نیب،گیس ،اسٹیٹ بنک اور الیکشن کمیشن منسلک ہونگے ،انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں چاروں صوبائی سیکرٹریز سمیت چیف سیکرٹری فاٹا اور چیف کمشنر اسلام آباد پر مشتمل اہم اجلاس آج (منگل کو )ہوگا۔ روزچیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، الیکشن کمیشن کے سئینر افسر نادرا، سٹیٹ بینک ، ایف بی آر، نیب ، پیپکو، سوئی گیس اور ایف آئی اے کے افسروں نے شرکت کی اجلاس کا مقصد عام انتخابات 2018 میں امیدواروں کی آن لائن سکرونٹی کے لئے ایک ایسا سسٹم تیار کر نا ہے جس کے تحت نیب، ایف بی آر، ایف آئی اے ، سٹیٹ بینک ، الیکشن کمیشن سے لنک ہوں تاکہ امیدواران سے متعلق ضروری معلومات تمام ریٹرننگ افسران کو مہیا کی جائیں۔اس نظام کا مقصد امیدواروں کی سکروٹنی کے عمل کو شفا ف بنانا ہے۔اجلاس میں طے ہے ہوا کہ نادرا آن لائن سکروٹنی سسٹم کا سافٹ ویئر تیار کریگا اس سافٹ ویئر کی الیکشن کمیشن سے منظوری کے بعد مذ کورہ بالا تمام ادارے اور ریٹرننگ افسران اس نظام سے منسلک ہو جائینگے۔ اس سافٹ ویئر کے ذریعے تمام امیدواروں کے کوائف نادرا کو فراہم کئے جائیں گے۔
آن لائن سسٹم