جسٹس اعجاز افضل کی ریٹائر منٹ ، طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کی سماعت کرنیوالا بنچ تحلیل عمران جیسے مصنوعی لیڈر نہ پیدا کئے جائیں : وزیر مملکت

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت +ایجنسیاں) سپریم کورٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بنچ جسٹس اعجاز افضل کی ریٹائر منٹ کی وجہ سے تحلیل ہو گیا۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ، چیف جسٹس کے خلاف توہین عدالت کی سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل دیں گے۔ واضح رہے کہ رواں برس یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184(3) کے تحت چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے مصنوعی لیڈر نہ پیدا کیے جائیں، مسلم لیگ ن کی اکثریت کو توڑتے توڑتے ملک کا کیا حشر کر دیا، بروقت انتخاب کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،کراچی میں جماعت اسلامی کو شکست کیلئے ایم کیو ایم بنائی گئی، لیکن وہی ایم کیوایم پاکستان کو توڑنے کی بات کرتی رہی،ہم نے ٹھان لی ہے پاکستان میں انتہاپسندی نہیں رہنے دیں گے۔ وزیر داخلہ پر حملہ صرف ایک سیاسی جماعت کے رہنما پر حملہ ہے ؟ ایسے واقعات سے ملک کا عالمی سطح پر غلط تاثر جاتا ہے، پاکستان کو ناکام کرنے کا پلان کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ٹھان لی ہے پاکستان میں انتہاپسندی نہیں رہنے دیں گے۔ ہم نے کسی پر الزام لگا کر کارکنوں کو کوئی پیغام نہیں دیا، ہم اس بلٹ کا مقابلہ بیلٹ سے کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...