اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان پورے خطے کی معیشت کو کئی گنا بڑھانے کا سبب ہوگا، پاکستان کے افق پر نیا سورج طلوع ہورہا ہے، اقتصادی طور پر مستحکم پاکستان دنیا میں مضبوط آواز کا حاصل ہوگا۔ پیر کو بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ اقتصادی طور پر مستحکم پاکستان دنیا میں مضبوط آواز کا حامل ہوگا، پاکستان پورے خطے کی معیشت کو کئی گنا بڑھانے کا سبب ہوگا، پاکستان کے افق پر نیا سورج طلوع ہورہا ہے، راہداریوں کی بدولت پاکستان تجارتی و اقتصادی مرکز بنے گا۔
ناصر جنجوعہ