ہائیکورٹ نے احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت پندرہ روز کے لئے ملتوی کردی۔ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم فل بنچ نے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں احسن اقبال اور پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پیمرا کو عدالت نے پابند کر رکھا ہے کہ عدلیہ مخالف تقاریر نشر نہ کی جائیں اس کے باوجود احسن اقبال کی عدلیہ مخالف تقریر میڈیا پر نشر کی گئی۔
ہائیکورٹ / احسن اقبال

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...