قرآن پاک کی طباعت کیلئے کاغذ پر سیلز ٹیکس وکسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے: غلام محمد سیالوی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین علامہ غلام محمد سیالوی نے کہاہے کہ پنجاب قرآن بورڈ کی مسلسل کوششوں سے حالیہ وفاقی بجٹ میں قرآن پاک کی طباعت کیلئے استعمال ہونیوالے کاغذ پر موجودہ حکومت نے سیلز ٹیکس اورکسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جوکہ قابل صد تحسین اقدام ہے۔ حکومت اور پنجاب قرآن بورڈ نے اپنا فرض ادا کیا ہے، اب ناشران قرآن مجید پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس رعایت سے غلط فائدہ اٹھانے کے بجائے صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے کلام کو نہایت اعلیٰ کاغذ پر طبع کرنے کیلئے استعمال کریں۔

ای پیپر دی نیشن