اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں اشتہارات کی عدم ادئیگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی۔عدالت نے 401.13 ملین روپے کے اشتہارات کے بقاےاجات کی ادئیگی کیلئے کمیٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 15دن تک ملتوی کردی ہے۔کمیٹی میں پرنسپل انفارمیشن افسر، ایڈورٹائزنگ کمپنی کے نمائندہ جواد ہمایوں، سی پی این ای کے جنرل سیکرٹری اعجاز الحق ، وفاقی وصوبائی سیکرٹریز انفارمیشن شامل ہیں۔ کیس کی سماعت تین رکنی بنچ نے کی تو سی اپی این ای کے صدر ضےاءشاہد نے کہا کہ اشتہاراتی کمپنیاں مہینوں تک ہمیں ادائیگی نہیں کرتے، اشتہاری کمپنےاں 15فیصد کی خاطر ہمارے 82فیصد کے بل روک لیتی ہیں۔حکومت تبدیل ہوجاتی ہے ہر نئی حکومت بقاےاجات نہیں دیتی۔ حکومت کو حکم دےا جائے وہ ایجنسیز کے 15فیصد کاٹ کر باقی رقم میڈےا مالکان کو جاری کریں، اشتہارات چھپ چکے ہیں، معاوضہ ہمارا حق ہے ۔ سیکر ٹر ی انفارمیشن احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے جون 2017ءسے اپریل 2018ءتک ادئیگی کےلئے سیپلیمنٹری سمری وزیر اعظم کو بھجوائی ہے وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد رقم ایک ہفتے تک کلیئر کر دیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی صرف پرنٹ میڈےا کے اشہارات تک حکم دیں گے ، اشتہارت چھپنے کے بعد میڈےا مالکان کا حق ہے کہ انکی ادئیگی کی جائے، 15 فیصد کاٹ کر چیک میڈےا مالکان کو جاری ہونے چاہئیں، معاملے پر کمیٹی بنا دیتے ہیں وہ فائنل رپورٹ دے ۔ سیکرٹری اطلاعات نے عدالت کو بتاےا کہ ٹوٹل بقاےاجات کی رقم 401.13 ملین روپے ہے اس میں بھی کچھ ایشوز ہیں جن کا حل ہونا پہلے ضروری ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ اشتہاراتی کمپنیاں میڈیا کے اداروں کو ادائیگیاں کیوں نہیں کر رہی ہیں ،مقدمہ کے وکیل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے 7 ارب روپے اشتہاراتی کمپنیوں کو دینے ہیں، اشتہاراتی کمپنیاں کو اپنی جیب سے کافی ادائیگیاں کر چکے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اشتہاراتی کمپنیاں تین دن میں میڈیا کے اداروں کو ادائیگیاں کر دیں ، کمپنی ادائیگیوں کا میکانزم طے کریں ،کمیٹی کو ایک منصف اور ثالث کی حیثیت سے اپنا کام کرنا ہے ،کمیٹی 15 دن میں اپنی رپورٹ دے ، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔
کمیٹی/قائم
کراچی (سٹاف رپورٹر) اے پی این ایس اور ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن نے مشترکہ بیان میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی کی ہدایت پر ان سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ دونوں تنظیموں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے میڈیا کے واجبات کی بروقت ادائیگی کے احکامات سے صنعت کو درپیش بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
اے پی این ایس