گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی دربار سلطان باہو آمد بعدازاں سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ خالد سلطان سروری قادری کے بھانجے کی شادی میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے‘ مجھے اس کا دکھ ہے۔ انتخابات کے حوالے سے تمام مل بیٹھ کر فیصلہ کریں آپس میں سمجھوتہ کریں ایک دوسرے کو گالیاں نہ دیں، فوج اور عدلیہ کو گالیاں دی جارہی ہیں جبکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم اپنا کام کرینگے، بڑے سے بڑے لوگ اور ایک پارٹی کے سابق صدر گالیاں دے رہے ہیں، اس طرح سیاست نہیں چلتی، سیاست پیار محبت سے کی جاتی ہے، ہم انتخابات کی جانب جا رہے ہیں جو انشاءاللہ وقت پر ہونگے، لڑائی چھوڑ کر ایک دوسرے کو منانے کی کوشش کریں‘ سیاست میں سب برابر ہوتے ہیں‘ کوئی کسی سے بڑا نہیں ہوتا، میرا پرویز مشرف سے کوئی رابطہ نہیں ہے‘ خلائی مخلوق خدا کی ہوتی ہے میری مشرف یا نوازشریف کی نہیں ہوتی۔ زمین پر رہنے والا سابق وزیر اعظم اور موجودہ وزیر اعظم بھی یہی بات کر رہا ہے یہ مناسب نہیں، سیاست میں صداقت ہونی چاہئے۔
ظفر اللہ جمالی
خلائی مخلوق خدا کی ہوتی ہے‘ میری مشرف یا نوازشریف کی نہیں: جمالی
May 08, 2018