اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ بیرسٹر عثمان ابراہیم دفاعی پیداوار کے نئے وزیر مقرر کر دئے گئے ہیں جنہوں نے پیر کے روز اپنی وزارت کا قلمدان سنبھال لیا ہے۔ خیال رہے کہ موجودہ حکومت کے قیام کے ساتھ ہی راناتنویر کو دفاعی پیداوار کا وزیر مقرر کیا گیا تھا جب کہ ان کے پاس سائنس و ٹیکنالوجی وزارت کا اجافی چارج بھی موجود رہا ہے۔ اگرچہ سرکاری طور پر وضاحت نہیں کی گئی تاہم باور یہی کیا جاتا ہے کہ رانا تنویر اب سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر ہوں گے۔ بیرسٹر عثمان ابراہیم کو گزشتہ روز قلمدان وزارت سنبھالتے ہی وزارت کے کام کی نوعیت، اہمیت اور کارکردگی کے بارے مین بریفنگ دی گئی۔ یہ امر ناقابل فہم ہے کہ رواں حکومت کی مدت مکمل ہونے سے ایک ماہ پہلے کیوں وزیر دفاعی پیداوار کی تبدیلی کیوں ضروری سمجھی گئی۔
عثمان ابراہیم